اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ لیک کی گئی آڈیو پلانٹڈ اور فیک نیوز ہے، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ عمران خان کسی ٹائیکون سے کہیں کہ ہمارا پیچ اپ کرا دیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نیب قوانین میں ترامیم کر کے خود کو این آر او دیا، سپریم کورٹ ذاتی مفاد کیلئے کی گئی قانون سازی کانوٹس لے، تحریک انصاف نیب ترامیم کو بھی عدالت میں چیلنج کرے گی۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مبینہ آڈیو سے متعلق ایک نجی چینل کے پاس کوئی مصدقہ ثبوت ہے تو سامنے لائیں۔ عمران خان اور وہ شخصیات بھی موجود ہیں، آمنے سامنے لے آئیں۔
مزید پڑھیں:زرداری کو عمران خان کا پیغام پہنچانے کی ملک ریاض کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی