لاہور: ق لیگ کے مرکزی رہنما و اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کا خواب دیکھنے والے حکومت کی فکر کریں۔ آزادی لانگ مارچ کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آجائے گی۔ خواب دیکھنے پر پابندی نہیں تاہم عمران خان کی گرفتاری کاخواب دیکھنے والے اپنی حکومت کی فکر کریں۔
مبینہ آڈیو لیک، عمران خان کی منافقت بے نقاب ہوگئی۔وزیراعظم