دلچسپ فلم ٹرائی اینگل آف سیڈنس (غم کی مثلث) کینز فلم فیسٹیول کے دوران بہترین فلم کا ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوگئی جس پر فلم کے سویڈش ہدایت کار نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سویڈش ہدایت کار رابن اوسٹلنڈ کی فلم ٹرائی اینگل آف سیڈنس کو بہترین فلم کا اعزاز مل گیا۔ رابن اوسٹلنڈ نے ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب میں نے فلم بنانا شروع کیا تو ہمارا مقصد ناظرین کو دلچسپ فلم دکھانے کی کوشش کرنا تھا۔
سونگ کانگ ہو نے بہترین اداکار کا ایوارڈاپنے نام کر لیا
خطاب کے دوران سویڈش ہدایتکار نے کہا کہ فلم بناتے ہوئے ہماری کوشش یہ بھی رہی کہ ناظرین و سامعین کیلئے سوچنے پر اُکسانے والا مواد پیش کیا جائے۔ ہم ناظرین کو نہ صرف تفریح مہیا کرتے تھے بلکہ ہماری یہ بھی کوشش رہی کہ وہ خود سے مختلف سوالات کریں۔
Ruben ÖSTLUND, lauréat de la Palme d'or pour TRIANGLE OF SADNESS (SANS FILTRE)
–
Ruben ÖSTLUND, winner of the Palme d'or for TRIANGLE OF SADNESS#Cannes2022 #Palmares #Awards #PalmedOr #TRIANGLEOFSADNESS pic.twitter.com/37pT145ydc— Festival de Cannes (@Festival_Cannes) May 28, 2022