کورین فنکار سونگ کانگ ہو نے بہترین اداکار کا ایوارڈاپنے نام کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورین اداکار سونگ کانگ ہو نے بہترین اداکار کا ایوارڈاپنے نام کر لیا
کورین اداکار سونگ کانگ ہو نے بہترین اداکار کا ایوارڈاپنے نام کر لیا

جنوبی کوریا کے معروف اداکار سونگ کانگ ہو نے کینز فلم ایوارڈز میں بہترین اداکار کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے جس پر ساتھی فنکاروں اور مداحوں نے مبارکباد پیش کی۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا کے فنکار سونگ کانگ ہو نے رواں برس کورین فلم بروکر میں اہم کردار نبھانے کیلئے بہترین اداکار کا اعزاز اپنے نام کیا۔ فلم کی کہانی ایک عورت کے گرد گھومتی ہے جو ناپسندیدہ بچے کو پالنے کی بجائ بے بی باکس میں چھوڑ جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں 17سالہ لڑکے کا قتل، انصاف سوشل میڈیا دلائیگا۔رابی پیرزادہ

فلم میں سونگ کانگ ہو کا کردار ایک اچھے دل والے بروکر کا ہوتا ہے جو بچے کو پیار کرنے والے خاندان کو فروخت کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ یہ جاپانی ہدایتکار ہیرو کازو کورے۔ایڈا کی کورین زبان کی پہلی فلم تھی۔ سونگ کانگ ہو نے ایوارڈ وصول ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔

کینز فلم فیسٹیول میں ایوارڈ وصولی کے بعد خطاب کرتے ہوئے سونگ کانگ ہو نے کہا کہ میں اپنے پورے خاندان کیلئے بہت خوش ہوں۔ واضح رہے کہ سونگ کانگ ہو کوریا کی کئی بڑی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں اور متعدد فلموں پر انہیں عالمی پذیرائی بھی ملی۔ 

قبل ازیں سونگ کانگ ہو میموریز آف مرڈر (2003)، دی ہوسٹ (2006)، تھرسٹ (2009)، دی اٹارنی (2013)، اے ٹیکسی ڈرائیور (2017) اور دی ڈرگ کنگ سمیت متعدد فلموں میں اہم کردار نبھا کر اپنے مداحوں سے داد وصول کرچکے ہیں۔ 

Related Posts