مبینہ آڈیو لیک، عمران خان کی منافقت بے نقاب ہوگئی۔وزیراعظم

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مبینہ آڈیو لیک، عمران خان کی منافقت بے نقاب ہوگئی۔وزیراعظم
مبینہ آڈیو لیک، عمران خان کی منافقت بے نقاب ہوگئی۔وزیراعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے چیئرمین پی ٹی آئی کے متعلق مبینہ آڈیو لیک ہونے پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی منافقت بے نقاب ہوگئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ حال ہی میں منظرِ عام پر آنے والی آڈیو ٹیپ نے عمران خان کی منافقت اور دوہرا معیار بے نقاب کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:

زرداری کو عمران خان کا پیغام پہنچانے کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اپنے دعووں کے برعکس عمران خان نے خود کو اور اپنی حکومت کو بچانے کیلئے این آر او مانگا جبکہ بیرونی سازش کی کہانی من گھڑت تھی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے وزارتِ عظمیٰ بچانے کیلئے این آر او لینے کی کوشش کی جس کی تمام کوششیں ناکام ہونے کے بعد بیرونی سازش کی جھوٹی کہانی سامنے آئی، ان کا جھوٹ بے نقاب ہوگیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل عمران خان کا پیغام سابق صدر آصف زرداری کو پہنچانے کی ملک کے نامور پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی۔

گزشتہ روز منظرِ عام پر آنےوالی آڈیو میں ملک ریاض  نے کہا کہ سر بس بتانا تھا، میں نے پہلے بھی آپ کو بتایا تھا، باتیں آپ سے کرنی ہیں، آپ نے کہا تھا بات نہیں کریں گے۔

مبینہ آڈیو میں ملک ریاض کا کہنا تھا کہ آپ کو انفارمیشن دینی تھی، خان کی طرف سے مجھے بہت زیادہ پیغامات آئے کہ پیچ اپ کروا دیں آپ کے ساتھ، آج تو اس نے مجھے بہت ہی میسجز کیے۔

 

Related Posts