کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ، عوام سراپا احتجاج

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں بارش کا سلسلہ جاری، بجلی کی بندش سے شہری پریشان
کراچی میں بارش کا سلسلہ جاری، بجلی کی بندش سے شہری پریشان

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے جس پر لاکھوں کی تعداد میں عوام سراپا احتجاج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی، لاہور اور پشاور سمیت ملک بھر میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ شہرِ قائد کے مختلف علاقوں میں چار سے 12 گھنٹے تک، لاہور کے شہری علاقوں میں 5 جبکہ دیہی علاقوں میں 10 گھنٹے تک بجلی غائب رہنے لگی۔

  یہ بھی پڑھیں:

ای سی سی اجلاس، 30 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کی منظوری

خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں بھی 12، 12 گھنٹوں تک بجلی کی فراہمی تعطل کا شکار ہے۔ اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بھی رائے گئے بجلی غائب رہی۔ لوڈ شیڈنگ کے باعث ہر طرف سے جنریٹرز کے شور نے شہریوں کا سکون غارت کردیا۔

ملک کے مختلف شہروں میں طلبہ و طالبات امتحانات کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ بجلی کی فراہمی میں مسلسل تعطل اور وقت بے وقت کی لوڈ شیڈنگ کے باعث امتحانات کی تیاری بھی متاثر ہوئی۔ وفاقی وزیر خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ بجلی عوام کو مزید 2 سے 3 ماہ تک پریشان کرے گی۔

وزیرِ توانائی خرم دستگیر نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ حکومت نے غیر فعال پاور پلانٹس کو فعال کردیا ہے۔ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے بعد بجلی کی پیداوار کیلئے درکار ایندھن کی خریداری کی جائے گی تاکہ حکومت عوام کو لوڈ شیڈنگ کی مشکلات سے نکال سکے۔ 

Related Posts