اداکارہ صبا قمر کی فلم ’کملی‘ کے بارے میں دلچسپ معلومات، جانئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اداکارہ صبا قمر کی فلم 'کملی' کے بارے میں دلچسپ معلومات
اداکارہ صبا قمر کی فلم 'کملی' کے بارے میں دلچسپ معلومات

کراچی: شوبز انڈسٹری کے معروف ہدایتکار سرمد کھوسٹ اپنی فلم ‘کملی’ بہت جلد ریلیز کرنے والے ہیں۔

فلم میں معروف اداکارہ صبا قمر کا مرکزی کردار ہے جس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ایک انٹرویو میں ہدایتکار سرمد کھوسٹ نے کہا کہ وہ ایک باکمال اداکارہ ہیں۔

سرمد کھوسٹ کا کہنا تھا کہ صبا ایک بہت ہی با صلاحیت اداکارہ ہیں، اُن کے اندر کام کرنے کا ایک الگ ہی جذبہ ہے جو کہ انھیں اور بھی خاص بناتا ہے۔ 

فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کملی بہت جلد ریلیز ہونے والی ہے اور اس فلم کو بنانا بحیثیت اداکار میرے لئے ایک امتحان تھا، ہم نے 2019 میں اس فلم کو فلمایا تھا لیکن سینیما بند ہونے کی وجہ سے یہ ریلیز نہیں ہوسکی۔

یہ بھی پڑھیں: سجل علی کی شہزاد رائے کے ساتھ تصاویر وائرل

مزید برآں انٹرویو میں پوچھے جانے والے ایک سوال پر کہ آپ آج کل کی نئی اداکاراؤں میں ہانیہ اور علیزے کو پرفارمنس کے اعتبارسے صبا، ماہرہ یا مہوش میں سے کس سے ملائیں گے۔

اس پر سرمد کا کہنا تھا کہ اتفاق سے انہوں نے نئی اداکاراؤں کے ساتھ سے کام نہیں کیا انہوں نے کہا صرف سجل کے ساتھ بطور ہدایت کارجبکہ درافشاں کے ساتھ اداکار کے طورپر کام کیا۔

 سرمد کھوسٹ کا کہنا تھا کہ وہ اقراء عزیز کے ساتھ کام کرنے کی خواہش رکھتے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ اقراء اپنے اند جادوئی خصوصیات رکھتی ہیں اور اقراء کو ہی پرفارمنس کے اعتبار سے ان تینوں اداکاراؤں سے ملا سکتے ہیں کیونکہ جس جگہ پر آج اقرا ہیں اور وہ اپنی ادکاری کے سفرکو آگے لے کر جاتی ہیں تو یقیناً ان کی اداکاری کو بڑے ناموں کے ساتھ ملا سکتےہیں۔

Related Posts