عمران خان حکومت مخالف لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان آج کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ
zia-2-1
کیا ایرانی ایٹمی پلانٹس پر امریکی حملہ ڈراما ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان حکومت مخالف لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان آج کریں گے
عمران خان حکومت مخالف لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان آج کریں گے

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان حکومت مخالف لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان آج کریں گے جس کیلئے گزشتہ ماہ سے ہی ملک بھر کے نوجوانوں کو احتجاج میں شرکت کی دعوت دی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریکِ انصاف نے اسلام آباد کے لانگ مارچ کیلئے کمر کس لی۔ سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ ہم الیکشن کی تاریخ تک اسلام آباد سے نہیں جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

کوہاٹ میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ، عمران خان کا خطاب

شہباز شریف حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان نے کہا کہ ہم امپورٹڈ حکومت نہیں بلکہ جلد عام انتخابات کا انعقاد چاہتے ہیں۔ مارچ کا مقصد حقیقی آزادی ہے۔

سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر کا کہنا ہے عمران خان ملک کے نوجوانوں کیلئے اور وطن کی خودمختاری کیلئے تاریخی تحریک چلا رہے ہیں اور ملک بھر کے نوجوانوں کو انہیں کامیاب کرنا ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ عمران خان لانگ مارچ کی کال دیں گے جسے کامیاب کرتے ہوئے آپ نے غلامی کو نامنظور کرنا ہے۔واضح رہے کہ تحریکِ انصاف نے عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کو بیرونی سازش قرار دیا ہے۔

Related Posts