نواز شریف جس جہاز میں آئینگے، اُس میں چور اور غدار کے نعرے لگیں گے، شیخ رشید کی دھمکی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نواز شریف جس جہاز میں آئینگے، اُس میں چور اور غدار کے نعرے لگیں گے، شیخ رشید کی دھمکی
نواز شریف جس جہاز میں آئینگے، اُس میں چور اور غدار کے نعرے لگیں گے، شیخ رشید کی دھمکی

اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس جہازمیں نوازشریف آئیں گے اُس میں چور اورغدارکے نعرے لگیں گے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ حکومت سے ملک نہیں چل رہا،48 گھنٹوں میں فیصلے کرلیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے 31 مئی تک اہم فیصلے ہوجائیں گے، ساری قوم کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ الیکشن کرائے جائیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ اب نوازشریف کو وطن واپس آنے سے کون روک رہا ہے، جس جہازمیں نوازشریف آئیں گے، اُس میں چور اورغدارکے نعرے لگیں گے۔ سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ نوازشریف جس جہازسے آئیں گے دیگر مسافر اترجائیں گے، آصف زرداری نے نوازشریف سے بدلہ لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان اپنا فون سنبھال نہیں سکتے، ملک کیسے سنبھالیں گے، ریحام خان

انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کے ساتھ ہوں، عمران خان کے خلاف ماسٹر پلان بنانے والاعقل کا اندھا تھا کیونکہ پلان بنانے والوں کو یہ نہیں پتہ تھا عمران خان اتنا مقبول ہوگا۔ اُن کا کہنا تھا کہ آج ملک میں چور اور غدار کے نعرے لگ رہے ہیں کیونکہ موجودہ حکومت اپنے کیسز ختم کرنے کےعلاوہ کوئی کام نہیں کررہی۔

مزید برآں شیخ رشید نے کہا کہ ڈی جی ایف آئی اے اورڈی جی آئی بی کو کیوں ہٹایا گیا؟ ایف آئی اے میں شہباز،حمزہ،زرداری کے کیسزختم کرنے پرکام ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے میں لوگ چھٹیوں پرجارہے ہیں،40 بلین کا کیس ایف آئی اے واپس لینے جارہی ہے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان 20 مئی کولانگ مارچ کی کال دیں گے۔

Related Posts