یاسر حسین نے یوکے فلم فیسٹیول میں بہترین اداکار کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یاسر حسین نے یوکے فلم فیسٹیول میں بہترین اداکار کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا
یاسر حسین نے یوکے فلم فیسٹیول میں بہترین اداکار کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا

لندن: فلم جاوید اقبال دی ان ٹولڈ اسٹوری آف آ سیریل کلر نے پاکستان میں نمائش پر پابندی کے باوجود عالمی سطح پر کامیابی کے جھنڈے گاڑھ دیے۔ 

یوکے ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں جاوید اقبال نے بہترین اداکار اور بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ جیت لیا۔ فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے یاسر حسین نے بہترین اداکار کا ایوارڈ جیتا جبکہ ابو علیحہ نے بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ حاصل کیا۔

واضح رہے کہ لندن میں فیسٹیول میں شرکت سے قبل یاسر حسین نے اظہار تشکر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ان کی فلم کا پریمیئر یوکے ایشین فلم فیسٹیول میں کیا جائے گا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yasir Hussain (@yasir.hussain131)

اداکار نے انسٹاگرام پوسٹ میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افسوس ہوتا ہے کہ پاکستان کے مقامی لوگ اتنے اچھے مواد کو نہ دیکھ سکے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yasir Hussain (@yasir.hussain131)

انہوں نے کہا کہ یہ بہت بڑے فخر کی بات ہے کہ یوکے فلم فیسٹیول میں ہماری فلم کو عزت مل رہی ہے لیکن بدقسمتی سے پاکستان کے اپنے لوگ مقامی ٹیلنٹ کو نہیں پہچانتے۔

بعدازاں انہوں نے پاکستانی فلم انڈسٹری پر تنز کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ایسی فلمیں نہیں بنائی جاتی جوکہ پاکستانی کہانی پر مبنی ہوں لیکن پھر بھی آپ کو عید پر ریلیز ہونے والی پاکستانی فلمیں دیکھنے کیلئے سینیما ضرور جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف اداکارہ نے دانیہ شاہ کا موازنہ سجل علی سے کردیا

دوسری جانب اداکارہ عائشہ عمر نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں آئی ایم ڈی بی کی ریٹنگ کا عکس شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آپ سب کا شکریہ جو یہ محسوس کرتے ہیں کہ ہم اس کہانی کو اچھی طرح سے پیش کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar)

انہوں نے کہا کہ اب تک صرف چند ہزار لوگوں نے فلم دیکھی ہے کیونکہ یہ فلم پاکستان میں ریلیز کیلیے تاحال حکومتی اجازت کی منتظر ہے اور فیسٹیول کی افتتاحی فلم کے طور پر اسے صرف یوکے ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں دکھایا گیا ہے۔

عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ پوری دنیا اور پاکستان ہماری اس محنت کو دیکھے اور پھر انشا اللہ مزید لوگ اس فلم کو ریٹ کریں گے۔ انہوں نے  لکھا کہ  اس کامیابی کا کریڈٹ سیریل کلر کی اس ان کہی کہانی کی پوری ٹیم، کاسٹ، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کو جاتا ہے۔

Related Posts