راولپنڈی: 3 بچوں کی ماں کا مبینہ اغواء، 10روز بعد بھی پتہ نہ چل سکا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی: 3 بچوں کی ماں کا مبینہ اغواء، 10روز بعد بھی پتہ نہ چل سکا
راولپنڈی: 3 بچوں کی ماں کا مبینہ اغواء، 10روز بعد بھی پتہ نہ چل سکا

راولپنڈی: 3 بچوں کی ماں کو مبینہ طور پر اغواء کرلیا گیا، خاوند نے سالیوں کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا، مسلم ٹاؤن راولپنڈی کی رہائشی”ن” گھر سے مارکیٹ کے لئے نکلی اور لاپتہ ہوگئی، واقعہ کو دس روز گزر گئے۔

مدعی مقدمہ بلال کا کہنا ہے کہ اس کی سالیوں نصرت اور شمائلہ نے اپنی سہیلی ثناء اور نامعلوم افراد کے ذریعے اغواء کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی تھانہ صادق آباد کے علاقہ مسلم ٹاؤن راولپنڈی سے تین بچوں کی ماں پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی۔ مغویہ کے خاوند نے اپنی دو سالیوں سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا ہے۔

مدعی مقدمہ محمد بلال نے پولیس تھانہ صادق آباد کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایاکہ 6 مئی 2022ء کو دن تین بجے سائل گھر پر موجود تھاکہ سائل کی بیوی ”ن” اپنا موبائل فون گھر پر چھوڑ کر مارکیٹ جانے کے لئے نکلی۔

مزید پڑھیں:لانگ مارچ سے خوفزدہ لوگوں نے میرے قتل کی پلاننگ کر لی، عمران خان

جس کے بعد وہ لاپتہ ہوگئی۔ جس کا تاحال کہیں سراغ نہ مل سکا۔ سائل کو شبہ ہے کہ سائل کی بیوی کو سائل کی سالیوں نصرت اور شمائلہ نے اپنی سہیلی ثناء اور نامعلوم افراد کے ذریعے اغواء کیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

Related Posts