متحدہ عرب امارات کے صدر کا انتقال، پاکستان میں 3 روزہ قومی سوگ کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: حکومت نے متحدہ عرب امارات کے صدر خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال پر پاکستان میں 3 روزہ قومی سوگ کا اعلان کردیا۔ پاک عرب امارات تعلقات کی بنیاد مذہبی و ثقافتی بنیادوں پر انتہائی گہری ہے۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ ڈویژن نے صدر یو اے ای خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال پر آج یعنی 13 سے 15 مئی تک قومی سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کے روز قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

متحدہ عرب امارات کے صدر انتقال کر گئے

خیال رہے کہ اس سے قبل یو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان انتقال کر گئے جس پر متحدہ عرب امارات میں 40 روزہ سوگ منایا جائے گا۔ 3 روز تک ملک بھر میں عام تعطیلات ہوں گی۔

متحدہ عرب امارات نے اپنا قومی پرچم سرنگوں رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان کی وفاقی حکومت نے بھی یو اے ای سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اپنا قومی پرچم سوگ کے اظہار کے طور پر سرنگوں رکھنے کا فیصلہ کیا۔ 

شیخ خلیفہ بن زاید النہیان 3 نومبر 2004 سے متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظبی کے حکمراں کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے۔ ان کے والد کا انتقال 2 نومبر 2004 کو ہوا تھا۔ 

 

Related Posts