اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں نے امپورٹڈ حکومت کو خبردار کیا تھا کہ غیر ملکی سازش کی کامیابی سے میری اقتدار سے بے دخلی ملکی معیشت تباہ کردیگی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے موجودہ حکومت کو خبردار کیا تھا کہ اگر سازش کامیاب ہوئی تو معیشت بحران میں چلی جائے گی۔
ملک سری لنکا کے حالات کی طرف جاسکتا ہے، شیخ رشید
متحدہ اپوزیشن کی جانب سے تحریکِ عدم اعتماد کے ذریعے اقتدار سے بے دخل کیے جانے والے سابق وزیر اعظم عمران خان نے امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری پر تنقید کی۔
روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح193پرہے(8مارچ کو178تھا)؛ شرح سود1998کےبعد15%کی بلندترین سطح پرہے؛سٹاک مارکیٹ3000پوائنٹس یا6.4% تک گرچکی ہے؛سٹاک مارکیٹ604ارب روپےکی کیپیٹلائزیشن گنواچکی ہے؛اور مہنگائی جنوری2020کےبعدسے13.4%کی بلند ترین سطح پرہے۔یہ سب امپورٹڈحکومت پرتاریخ کےکم ترین
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 13, 2022