لاہور: گوجرانوالہ میں حافظ آباد روڈ پر کوٹ لدھا میں آج صبح ایک خوفناک حادثے میں 12 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق دو مسافر وین سڑک کے کنارے کھڑے ڈمپر سے ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں ایک بچی اور 6 خواتین سمیت 12 افراد جاں بحق ہوئے۔
زخمیوں سمیت ایک شخص کی نعش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال حافظ آباد منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں سے 11 نعشوں کو سول اسپتال گوجرانوالہ منتقل کیا گیا ہے۔
ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والی خواتین میں منور بی بی، عاصمہ، فوزیہ، حلیمہ ،خالدہ، آسیہ اور چار ماہ کی حورین شامل ہیں ۔اسکے علاوہ حادثہ میں ہلاک ہونے والوں میں الیاس، گلزار،اسلم ،عرفان اور ایک نامعلوم شخص شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا نے ہمارے معاشرے کو متاثر کیا، لاکھوں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، وزیر خارجہ