پی ٹی آئی نے پرامن لانگ مارچ کی یقین دہانی نہ کروائی تو گھر سے نہیں نکلنے دونگا، رانا ثناء اللہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی آئی نے پرامن لانگ مارچ کی یقین دہانی نہ کروائی تو گھر سے نہیں نکلنے دونگا، رانا ثناء اللہ
پی ٹی آئی نے پرامن لانگ مارچ کی یقین دہانی نہ کروائی تو گھر سے نہیں نکلنے دونگا، رانا ثناء اللہ

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے اگر پرامن لانگ مارچ کی یقین دہانی نہ کروائی تو گھر سے نہیں نکلنے دونگا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد منشیات عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ یہ لوگ اسی طرح انارکی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں، کہیں کسی کے ساتھ بد تمیزی ہوئی تو دوسرے کارکن بھی یہی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جو تم لوگ کروگے اس کاسامنا تم لوگوں کوبھی کرنا پڑے گا، کہتے ہیں لانگ مارچ خونی لانگ مارچ ہوگا، پرامن لانگ مارچ کی یقین دہانی نہ کروائی تو گھر سے نہیں نکلنے دونگا، افراتفری کرنے کا منصوبہ کروگے تو ایک قدم باہر نہیں نکلنے دونگا۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہوش کے ناخن لیں اور بیان کیلئے قوم سے معافی مانگیں، پنڈی کا شیطان کہتا تھا جیل میرا سسرال ہے اور میرے خلاف کرپشن کیسز کیلئے تمام اداروں کو لگائے رکھا ہے، کچھ نہ ملا تو میرے خلاف منشیات کا جھوٹا کیس کردیا، عمران خان کو بتانا ہوگا کہاں بیٹھ کر منصوبہ بندی کی گئی۔

 یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کو مبارکباد دینے کا کوئی سیاسی یا ذاتی مفاد نہیں تھا، شاہد آفریدی نے اپنی صفائی پیش کردی

انہوں نے مزید کہا کہ منشیات کیس میں 2 ملزم ہیں، ایک عمران خان دوسرے کا نام شہزاد اکبر ہے، عمران خان کو جھوٹے مقدمات بنانے پر شرم آنی چاہیے، الزامات پر انکوائری ہورہی ہے اس کے بعد کارروائی کی جائے گی، ہم عدالتوں کا احترام کررہے ہیں۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ عدالتوں نے جھوٹے کیسز میں ہمیں ضمانتیں دیں، عمران خان نے اپوزیشن پر جھوٹے کیسز بنائے، عمران خان نے عوامی فلاح کا کوئی بھی کام نہیں کیا اور عثمان بزدار کو رکھا ہی فرح گوگی کیلئے تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ فرح خان نے اربوں روپے باہر بھیجے، عمران خان نے ایمنسٹی اسکیم فرح گوگی کیلئے نکالی جبکہ فرح خان کے خلاف الزامات کی سیریز ہے۔

Related Posts