اسلام آباد:پاکستان بھر میں آج سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 32 ہزار روپے پر برقرار ہے جب کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں 18ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 18 ڈالر کم ہوکر 1879 ڈالر فی اونس ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 13ہزار 169 روپے ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں کوئی کمی بیشی نہیں ہوئی ہے اور ایک تولہ سونا 1 لاکھ 32 ہزار روپے پر برقرار ہے۔
مزید پڑھیں:نئی حکومت کا پہلا وار، مہنگائی 27 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی