چین میں ایک بار پھر کورونا کا زور، ایک دن میں 38 ہلاکتیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چین میں ایک بار پھر کورونا کا زور، ایک دن میں 38 ہلاکتیں
چین میں ایک بار پھر کورونا کا زور، ایک دن میں 38 ہلاکتیں

بیجنگ:کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملک چائنا میں ایک بار پھر کورونا وائرس نے سر اُٹھانا شروع کردیا ہے، شنگھائی میں مہلک وائرس سے ایک دن میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 38 ہوگئی۔

بین الاقوامی میڈیا کااس حوالے سے کہنا ہے کہ چین کے مشرقی تجارتی مرکز شنگھائی میں کورونا کے نئے کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے اور مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں روز بہ روز اضافہ ہو رہا ہے۔

اسی طرح شنگھائی میں گزشتہ روز 7 ہزار 84 کورونا کے نئے کیسز سامنے آئے جب کہ دو روز قبل بھی کرونا ٹیسٹنگ کے دوران پورے دن میں 8 ہزار 932 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی۔

چین میں تجارتی سرگرمیوں کے مرکز شنگھائی میں کئی ہفتوں سے کورونا لاک ڈاؤن کے باعث اس وقت ہو کا عالم ہے اور کاروباری سرگرمیاں ماند پڑ گئی ہے۔ چین کے مزید دو شہروں میں بھی کورونا کے نئے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔

شنگھائی میں تمام تر احتیاطوں اور کورونا ویکسین کی تیز رفتار مہم کے باوجود دو روز قبل 47 افراد کورونا سے ہلاک ہوگئے تھے جب کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں مختلف وارڈز میں داخل کورونا کے 38 مریض جان کی بازی ہار گئے۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں کورونا کے 66نئے کیسز رپورٹ، 119مریضوں کی حالت تشویشناک

یاد رہے کہ کورونا وائرس سب سے پہلے چین میں ہی دسمبر 2019 میں سامنے آیا تھا اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ وائرس پوری دنیا میں پھیل گیا تھا تاہم چین ہی وہ ملک تھا جس نے سب سے پہلے اس وبا پر قابو بھی پالیا تھا۔مگر اب ایک ایک بار پھر چین میں وائرس نے سر اُٹھانا شروع کردیا ہے۔

Related Posts