گورنر پنجاب نے آئینی اعتراض لگا کر عثمان بزدار کا استعفیٰ مسترد کردیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گورنر پنجاب نے استعفیٰ مسترد کردیا، عثمان بزدار کو کابینہ اجلاس بلانے کی تجویز
گورنر پنجاب نے استعفیٰ مسترد کردیا، عثمان بزدار کو کابینہ اجلاس بلانے کی تجویز

لاہور: گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا استعفیٰ آئینی اعتراض کے ساتھ مسترد کردیا ہے جس سے صوبے میں نیا آئینی بحران پیدا ہوگیا۔ نو منتخب وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز بھی آج ہی حلف اٹھائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق عثمان بزدار نے اپنے عہدے سے استعفیٰ گورنر کی بجائے سابق وزیر اعظم عمران خان کے نام تحریر کیا تھا جو آئینی طور پر درست نہیں۔ گورنر پنجاب نے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کے نام  خط بھی لکھ دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کا حمزہ شہباز کے حلف سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا حکم چیلنج کرنیکا فیصلہ

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے استعفے پر آئینی اعتراض عائد کیا ہے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے گورنر کا خط موصول ہونے کی تصدیق کردی ۔ عثمان بزدار نے اپنا عہدہ عمران خان کے حکم پر چھوڑا تھا۔

اسپیکر کے نام اپنے خط میں گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار نے آئین کی دفعہ 130 کی ذیلی دفعہ 8 کے تقاضے پورے نہ کرتے ہوئے عہدے سے استعفیٰ دیا، جو گورنر کے نام نہ ہونے کے باعث مسترد کیا جارہا ہے۔ 

خط میں گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار کا سابق وزیر اعظم عمران خان کے نام استعفیٰ تحریر کرنا آئینی اعتبار سے غلط ہے۔ تحریکِ انصاف نے عثمان بزدار کی بطور وزیر اعلیٰ پنجاب بحالی کا دعویٰ کردیا۔

تحریکِ انصاف رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کا استعفیٰ مسترد ہونے سے سابق پنجاب کابینہ اور صوبائی وزراء اپنے اپنے عہدوں پر بحال ہو گئے۔ عثمان بزدار کو تجویز دی ہے کہ فوری طور پر پنجاب کابینہ کا اجلاس بلائیں۔

پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی کابینہ کا اجلاس پنجاب اسمبلی میں بلائے جانے کی توقع ہے۔ عثمان بزدار کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔ سابق گورنر چوہدری محمد سرور نے عثمان بزدار کا استعفیٰ 29روز قبل منظور کیا تھا۔ 

Related Posts