پاکستان میں کورونا کے 65نئے کیسز رپورٹ، 131مریضوں کی حالت تشویشناک

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 65نئے کیسز رپورٹ، 131مریضوں کی حالت تشویشناک
پاکستان میں کورونا کے 65نئے کیسز رپورٹ، 131مریضوں کی حالت تشویشناک

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 65 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث کسی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم کورونا کے 131مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے کیسز اور اموات کا سلسلہ تھم گیا۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 18 ہزار 715 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 65 مثبت نکلے۔

یہ بھی پڑھیں:

شمالی وزیرستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا

این آئی ایچ کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 0.35 فیصد رہی۔ کورونا کے 131 مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور مائیکروسافٹ کمپنی کے بانی بل گیٹس کے مابین ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس کے دوران پولیو کے خاتمے اور کورونا کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا ۔

 چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سافٹ وئیر کمپنی مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کے مابین ٹیلیفونک رابطہ گزشتہ روز ہوا۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا کہنا ہے کہ ٹیلیفونک رابطے کے دوران پولیو کے خاتمے اور ملک میں جاری کورونا کی موجودہ صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے کیلئے پاک فوج کے کردار کو سراہا۔ اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پولیو سے پاک پاکستان ہمارا قومی مقصدہے۔ 

Related Posts