لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین جو طبیعت کی ناسازی کے باعث لندن میں مقیم تھے، پاکستان واپس پہنچ گئے ہیں۔
ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جہانگیر ترین اوران کے بیٹے علی ترین لاہور پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جہانگیرترین اورعلی ترین دبئی سے لاہورپہنچے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میری صحت یابی کیلئے دعا کرنے پرسب کا مشکور ہوں، جلد ساتھیوں سے مشاورت اورملاقاتوں کاسلسلہ شروع کروں گا۔
مزید پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف نے مسجد نبوی میں جمعۃ الوداع کی نماز ادا کی