مدینہ: وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے دورے کے دوسرے روز رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو مسجد نبوی میں جمعۃ الوداع کی نماز ادا کی۔
وزیراعظم نے ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔ وزیراعظم کے وفد کے ارکان نے بھی نماز ادا کی۔ قبل ازیں وزیراعظم نے دو مرتبہ روضہ رسول (ص) پر حاضری دی اور روضہ اقدس پر نوافل بھی ادا کئے۔
وزیر اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر جمعرات کو مدینہ منورہ پہنچ گئے۔
دورے کے دوران وزیراعظم سعودی قیادت کے ساتھ دوطرفہ بات چیت کریں گے، جس میں خاص طور پر اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو آگے بڑھانے اور سعودی عرب میں پاکستانی افرادی قوت کے لیے زیادہ مواقع پیدا کرنے پر توجہ دی جائے گی۔
مزید پڑھیں:عمران خان کا چینی سفارتخانے کا دورہ، کراچی دھماکے پر تعزیت