سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری پر حملہ، درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری پر حملہ، درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا
سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری پر حملہ، درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری پر اسلام آباد میں حملہ کیا گیا تھا، جس کا مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج کرلیا گیا۔

سابق اسپیکر کی جانب سے درج کروائی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ میں دوستوں کے ساتھ سحری کے لیے کوہسار مارکیٹ گیا،  وہاں موجود چند پی ٹی آئی مخالف لوگوں نے ہم پر حملہ کر دیا۔

درخواست گزار قاسم سوری کا ایف آئی آر میں مزید کہنا تھا کہ حملہ آور لوگ ہمیں جان سے مارنا چاہتے تھے، سامنے آنے پرحملہ آوروں کو میں اور میرے ساتھی پہچان سکتے ہیں۔

اُن کا درخواست میں کہنا تھا کہ لوگوں نے بیچ بچاؤ کرا کے ہماری جان بخشی کروائی، جس کے بعد حملہ آور للکارتے ہوئے 3 بڑی گاڑیوں میں فرار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: ہوٹل میں تصادم، قاسم سوری نے مخالفین کیخلاف مقدمہ کی درخواست دیدی

یاد رہے کہ گزشتہ شب اسلام آباد کی کوہسار مارکیٹ میں سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری اور جمہوری وطن پارٹی کے کارکنوں میں ہاتھا پائی کا واقعہ پیش آیا تھا۔

سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری ہوٹل پر بیٹھے تھے جہاں واقعہ پیش آیا، نعرے لگانے والوں کی قاسم سوری سے ہاتھا پائی ہوئی تھی۔

Related Posts