حکومت کا آئندہ ماہ کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت کا آئندہ ماہ کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ
حکومت کا آئندہ ماہ کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے عوام کے مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھائی جائیں گی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزیر اعظم کے پاس بھیجی گئی تھی، وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی سمری کو مسترد کردیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی موجود قیمتیں آئندہ ماہ برقرار رہیں گی۔

مزید پڑھیں:پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈیزل بحران برقرار، وزیراعظم کا نوٹس

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ پچھلی حکومت کی نالائقی، نااہلی اور غلطیوں کی سزا عوام کو نہیں دے سکتے، مہنگائی کی ستائی عوام پہ مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے۔انہوں نے کہا کہ عوام کے مفاد کی خاطر جو سکتا ہے کریں گے۔

Related Posts