پاکستان کے معروف مصنف و ہدایت کار خلیل الرحمان قمر نے ایک بار پھر انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان کو اپنے ڈرامے میں کاسٹ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ڈرامہ سیریل صدقے تمہارے کی کلپ شیئر کرتے ہوئے یہ اعلان کیا کہ ڈرامہ یوٹیوب پر آگیا ہے۔
بعدازاں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ماہرہ خان کی پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ انہیں اس بات کا زندگی بھر افسوس رہے گا کہ ماہرہ خان نے ان کی زندگی پر بننے والے ڈرامے میں بطور ہیروئن کام کیا۔
I ll always curse on me for the sin I committed by casting her in a very sacred role in my Sadqay Tumhare pic.twitter.com/vNbNYKWYAb
— Khalil Ur Rehman Qamar (@KrqOfficial) April 27, 2022
یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال بھی جب خلیل صاحب کو ایک پروگرام کے دوران سیگمنٹ میں ماہرہ خان کی تصویر دکھائی گئی تو انہوں نے کہا مجھے زندگی بھرکا غم ہے اس نے میری زندگی کا سیریل کیا اور اس میں یہ ہیروئن تھی اور یہ غم مجھے ہمیشہ رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ عالیہ بھٹ سے مشابہت پر خوشی ہوتی ہے، ہانیہ عامر