اداکارہ عالیہ بھٹ سے مشابہت پر خوشی ہوتی ہے، ہانیہ عامر

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اداکارہ عالیہ بھٹ سے مشابہت پر خوشی ہوتی ہے، ہانیہ عامر
اداکارہ عالیہ بھٹ سے مشابہت پر خوشی ہوتی ہے، ہانیہ عامر

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبصورت و دلکش اداکارہ ہانیہ عامر نے بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ سے موازنہ کیے جانے پر خوشی کا اظہار کردیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی اداکارہ ہانیہ عامر کئی دفعہ اپنی کامیابی کا سہرا عالیہ بھٹ کو دے چکی ہیں، 2019ء میں انہوں نے کہا تھا کہ پروڈیوسرز کی انھیں کاسٹ کرنے کی وجہ ایک تو اُن کے چہرے پر پڑتے ڈمپلز اور دوسرا عالیہ بھٹ سے غیر معمولی مشابہت ہے۔

انہوں نے کہا  ہے کہ زیادہ تر ایسے بڑانڈز کی تشہیری مہم میں کام کرنے کی آفر ہوتی ہے جس میں عالیہ بھٹ  پہلے ہی بھارت میں کام کرچکی ہوتی ہیںیہی وجہ ہے کہ  اُن کا کام عالیہ بھٹ کے کام سے بہت زیادہ ملتا جلتا ہے۔

واضح رہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل میرے ہمسفر  میں اپنی اداکاری سےہانیہ عامر شائقین کا دل جیت رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یشما گِل کی بھارتی اداکارہ ثناء خان سے عمرے کے دوران ملاقات

میرے ہمسفر کو ہمایوں سعید اور شہزاد نصیب نے سکس سگما پلس کے بینر تلے پروڈیوس کیا ہے، جس کی ہدایت کاری قاسم علی مرید نے کی ہے جبکہ ڈرامے میں ہانیہ عامر اور فرحان سعید کی جوڑی کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں صبا حمید، وسیم عباس، ثمینہ احمد، زویا ناصر اور تارا محمود شامل ہیں۔

Related Posts