وزارت ماحولیاتی تبدیلی نے ملک کے تمام صوبوں کو ہیٹ ویو کا باضابطہ الرٹ جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان کا کہنا ہے کہ دنیا سمیت جنوبی ایشیا کو اس سال شدید گرمی کا سامنا ہے،قبل ازوقت گرمی کی شدید لہر میں اضافہ ماحولیاتی تبدیلی اور گلوبل وارمنگ کی علامت ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پاک بھارت سرحدی علاقوں میں درجہ حرارت 49 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا خدشہ ہے،پاکستان کو مارچ سے غیر متوقع گرمی کی شدید لہر کا سامنا ہے، رواں سال پاکستان میں درجہ حرارت میں معمول سے 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ اضافے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف سعودیہ عرب کے دورے پر روانہ ہوگئے