لاہور: پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی نے اسمبلی کا اجلاس 16 مئی تک ملتوی کردیا۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس ملتوی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
پنجاب اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہونا تھی جس کے لیے اجلاس کا ایجنڈا بھی جاری کیا گیا تھا۔
بعدازاں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کردیا، اجلاس ملتوی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق صوبائی اسمبلی کا اجلاس اب 16 مئی کی صبح ساڑھے 11 بجے ہوگا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس کے حوالے سے جاری کیے گئے ایجنڈے کے مطابق آج ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر کارروائی ہونا تھی۔
یہ بھی پڑھیں: مسئلہ کشمیر پر ایران کی مستقل حمایت کو سراہتے ہیں، حنا ربانی کھر