سری نگر: مقبوضہ جموں و کشمیر میں غیر قانونی قابض بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ضلع پلوامہ میں دو نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
دونوں نوجوانوں کو متری گام میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا گیا۔گزشتہ روز شروع کیا گیا آپریشن آخری اطلاعات آنے تک جاری تھا۔
قابض حکام نے ضلع پلوامہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس بند کر دی تاکہ لوگوں کو متری گام کی صورتحال کے بارے میں معلومات فراہم کرنے سے روکا جا سکے۔
مزید پڑھیں:سپہ سالار کا لائن آف کنٹرول کا دورہ، جوانوں سے ملاقات