راولپنڈی : پاکستان میں بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے راولپنڈی میں “سیدنا عیسیٰ ابن مریمؑ” مسجد کی تعمیر شروع کردی گئی۔
اطلاعات کے مطابق راولپنڈی میں مسیحی اکثریتی علاقے میں ایک مسجد بنائی جا رہی ہے جس کا نام “سیدنا عیسیٰ ابن مریمؑ” رکھا گیا ہے۔
راولپنڈی میں مسیحی اکثریتی علاقے میں ایک مسجد بنائی جا رہی ہے اس کا نام “سیدنا عیسیٰ ابن مریمؑ” رکھا گیا ہے۔ مذہبی رواداری کی یہ ایک نہایت عمدہ مثال ہے۔
اگر ہم اپنے عقائد پر رہتے ہوئے دوسروں کے عقائد کا خیال رکھیں تو معاشرے میں امن قائم ہوسکتا ہے۔ #MarchAgainstImportedGovt pic.twitter.com/c16pgH0hac— Dr Arsheen Fatima (@DrFatimaPTI) April 28, 2022
مذہبی حلقوں کا کہنا ہے کہ مذہبی رواداری کی یہ ایک نہایت عمدہ مثال ہے۔اگر ہم اپنے عقائد پر رہتے ہوئے دوسروں کے عقائد کا خیال رکھیں تو معاشرے میں امن قائم ہوسکتا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں مسلمان اور مسیحی ملک کے مختلف علاقوں کے ایک ساتھ رہتے ہیں اور ملک میں مذہبی ہم آہنگی کی ایک بھرپور فضاء پائی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں:جبری مذہب تبدیلی اور مسیحیوں کے حالات