عمران خان کا اصلی چہرہ عوام کو دکھائیں گے، مریم نواز

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Imran Khan's real face will be shown to the public: Maryam Nawaz

لاہور :پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار نااہل حکومت کو ووٹ کے ذریعے گرایا گیا،عمران خان کا اصلی چہرہ عوام کو دکھائیں گے۔

لاہور میں پی ایم ایل این کا ورکرز کنونشن ہوا جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کارکنوں کے جذبے اور حوصلے کو سلام پیش کرتی ہوں۔

مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے عمران جیسے نااہل شخص سے نجات حاصل کر لی ہے۔ عمران خان نے اپنی زندگی میں کبھی سچ نہیں کہا، دوسروں پر الزام لگانے والے کا اصلی چہرہ عوام کو دکھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ جسے چاہے عزت دے یا ذلیل کرے، وہ کہتے تھے نواز شریف کی سیاست ختم ہو چکی ہے۔ اللہ نے نواز شریف کو عزت دی اور وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھنے والے کو ذلیل کیا گیا ۔

مزید پڑھیں:عمران خان کو الیکشن کا نہیں، شہباز شریف کی کارکردگی کا خوف ہے۔مریم اورنگزیب

مریم نواز نے سابق وزیراعظم کو مزید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان میدان چھوڑ کر پیچھے بھاگے،وہ ہمیں کہتے تھے گھبراؤ نہیں۔ جب سے وہ اقتدار سے اترے ہیں، گھبراہٹ کا شکار ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ عدالتیں آدھی رات کو آپ کے لیے کھول دی گئیں کیونکہ آپ نے آئین پر خودکش حملہ کیا۔ الیکشن ہوں گے۔ ہم الیکشن سے نہیں ڈرتے، شہباز شریف نے دو ہفتوں میں جو کر دکھایا وہ 200 سال میں بھی نہیں کر سکتے۔

Related Posts