کراچی خودکش دھماکہ پاک چین تعلقات پر حملہ ہے، رانا ثناء اللہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی خودکش دھماکہ پاک چین تعلقات پر حملہ ہے، رانا ثناء اللہ
کراچی خودکش دھماکہ پاک چین تعلقات پر حملہ ہے، رانا ثناء اللہ

کراچی: وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے بدھ کے روز کراچی خودکش دھماکے کو پاک چین تعلقات پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ چین نے ہمیشہ ضرورت کے وقت پاکستان کی مدد کی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ کراچی یونیورسٹی میں دہشت گردی میں ملوث افراد اور ان کے پورے نیٹ ورک کو جلد پکڑا جائے گا، غیر ملکی شہریوں کی فول پروف سیکیورٹی کو بھی ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

راناثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے وزیراعلیٰ کو ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کو امن کا شہر بنایا جائے گا اور وفاقی حکومت شہر میں امن کے قیام کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے واقعے کی تحقیقات میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔

اس موقع پر، انہوں نے کہا کہ نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی میں گزشتہ چار سالوں سے گزشتہ حکومت کے دور میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کو جلد ادارے کی کارکردگی سے آگاہ کیا جائے گا۔

اس سے قبل آج، چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان مضبوط دوستی کا رشتہ ہے، اور دوطرفہ تعاون، باہمی اعتماد اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کو نقصان پہنچانے کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔

انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ حکومت مجرموں کو پکڑنے اور ان کا احتساب کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔

Related Posts