جامعہ کراچی دھماکے میں شہید وین ڈرائیور کے بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، مرتضیٰ وہاب

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مرتضیٰ وہاب
(فوٹو: آن لائن)

کراچی: جامعہ کراچی میں گزشتہ روز ہونیوالے خودکش دھماکے میں  ‏چینی اساتذہ کیساتھ شہید ہونے والے ڈرائیور خالد نواز کی تعزیت کرنے کیلئے مرتضیٰ وہاب گلشن معمار پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ  مرتضیٰ وہاب گلشن معمار پہنچ گئے۔

مرتضیٰ وہاب نے حملے میں شہید ہونے والے وین ڈرائیور کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور کہا کہ دہشتگردی کے واقعہ میں شہید ہونے والے وین ڈرائیور کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ اس افسوناک سانحے کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید وین ڈرائیور کے بچوں کو تنہا نہیں چھوڑینگے،سندھ حکومت شہید ڈرائیور کے اہل خانہ کی ہر ممکن امداد کریگی۔

 دوسری جانب چین نے کراچی یونیورسٹی میں چینی اساتذہ پر خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستانی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کرائیں اورمجرموں کو سخت سزا دیں۔

یہ بھی پڑھیں: چین کا کراچی یونیورسٹی حملے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بدھ کے روز کہا کہ ہم دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور زخمیوں وسوگوار خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ چینی وزارت خارجہ اور پاکستان میں سفارتی مشنز نے واقعے کے فوری بعد ہنگامی ردعمل کے طریقہ کار کو فعال کر دیا تھا۔

معاون وزیر خارجہ وو جیانگ ہاؤ نے چین میں پاکستانی سفیر معین الحق کو فوری فون کر کے انتہائی تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان فوری طور پر واقعے کی مکمل تحقیقات کرے۔

Related Posts