نریندر مودی کا مقبوضہ جموں و کشمیر کا دورہ ایک دھوکا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نریندر مودی کا مقبوضہ جموں و کشمیر کا دورہ ایک دھوکا ہے، ترجمان دفتر خارجہ
نریندر مودی کا مقبوضہ جموں و کشمیر کا دورہ ایک دھوکا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ نریندر مودی کا مقبوضہ جموں و کشمیر کا دورہ ایک دھوکا ہے، رتلے منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھنے کی شدید مذمت کرتے ہیں، منصوبہ عالمی قوانین اور سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے، بھارت منصوبے کی تعمیر سے باز رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن نے 2 ہزار 200 سکھ یاتریوں کو بیساکھی میلے کے لیے ویزے جاری کیے، کرتارپور راہداری منصوبے پر بھارتی تنقید مسترد کرتے ہیں، بھارت اہم منصوبے پر پروپیگنڈے سے باز رہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان، برطانوی وزیر اعظم کے حالیہ دورہ بھارت کا جائزہ لے رہا ہے، دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدوں کو دیکھا جارہا ہے، کچھ معاہدوں پر پاکستان کو تشویش ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کے برعکس اقدامات سے باز رہے، مقبوضہ کشمیرمیں گزشتہ ہفتے7 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا گیا، ہندوتوا ذہنیت بھارت کے اندر بھی پھیل رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کرتارپورسے متعلق بھارت کے لغو بھارتی پروپیگنڈے کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ افغانستان سے پاکستان میں دہشت گر حملوں میں پھر تیزی آئی ہے، افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہورہی ہے، ٹی ٹی پی سمیت دیگر دہشت گرد گروپ دہشت گردی میں ملوث ہیں،افغانستان میں دہشت گردی کی نئی لہر پر بھی تشویش ہے اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس ہے، پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

Related Posts