ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے سفیر اسد مجید پر دباؤ کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے سفیر اسد مجید پر دباؤ کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا
ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے سفیر اسد مجید پر دباؤ کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے سفیر اسد مجید پر دباؤ کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا۔

 اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستانی سفیر اسد مجید نے قومی سلامتی کمیٹی کو بریف کیا، قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ واضح ہے، اسد مجید پر دباؤ کی خبریں بے بنیاد ہیں، امریکی سفارت کار کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے کے مطابق احتجاجی مراسلہ دیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ اسد مجید نئی اسائنمٹ پر برسلز میں ہیں،قومی اسمبلی کمیٹی کے میٹنگ میں بیرونی سازش کے کوئی ثبوت نہیں ملے، سازشی تھیوری جیسی باتیں ہماری سفارت کاری کو متاثرکرتی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ آئین پاکستان کے تحت جمہوری ٹرانزیشن ہوئی، وزیراعظم شہباز شریف کو کئی ممالک کی طرف سے مبارک باد کے پیغامات آئے، وزیراعظم نے چین، سعودی عرب اور ترکی کے سربراہان کا شکریہ ادا کیا۔ترجمان نے کہاکہ وزیراعظم شہبازشریف نے کشمیریوں کی جائز جدوجہد کا اعادہ کیا، پاکستان اپنی سفارت کاری قومی ملکی مفاد کے مطابق جاری رکھے گا۔

ترجمان نے بتایا کہ امریکی رکن کانگریس الہان عمر نے کشمیر اور لاہور کے دورے کیے، امریکی رکن کانگریس نے مسئلہ کشمیر کو کانگریس میں اٹھانے کا وعدہ کیا۔

عاصم افتخار نے کہا کہ افغانستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں کی سخت مذمت کرتے ہیں، فلسطین میں مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عالمی برادری فلسطینیوں کے جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنائے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غیرقانونی اقدامات سے آگاہ ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کے برعکس اقدامات سے باز رہے، مقبوضہ کشمیرمیں گزشتہ ہفتے7 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا گیا، ہندوتوا ذہنیت بھارت کے اندر بھی پھیل رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کرتارپورسے متعلق بھارت کے لغو بھارتی پروپیگنڈے کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ افغانستان سے پاکستان میں دہشت گر حملوں میں پھر تیزی آئی ہے، افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہورہی ہے، ٹی ٹی پی سمیت دیگر دہشت گرد گروپ دہشت گردی میں ملوث ہیں،افغانستان میں دہشت گردی کی نئی لہر پر بھی تشویش ہے اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس ہے، پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

Related Posts