سابق وزیراعظم نواز شریف کو پاسپورٹ جاری کردیا گیا، کسی بھی وقت واپس آسکتے ہیں

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مریم نواز کیخلاف مقدمات جھوٹے تھے، مقدمات کا مقصد ہمیں سیاست سے باہر نکالنا تھا، نواز شریف
مریم نواز کیخلاف مقدمات جھوٹے تھے، مقدمات کا مقصد ہمیں سیاست سے باہر نکالنا تھا، نواز شریف

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو پاسپورٹ جاری کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کو پاسپورٹ جاری کردیا گیا ہے جس کی مدت 10برس ہے جوفوری بنیاد پرآرڈنری کٹیگری میں جاری ہوا۔

واضح رہے کہ نوازشریف کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری نہیں کیاگیا، عام پاسپورٹ جاری کیا گیا ہے، اب وہ کسی بھی وقت پاکستان آ سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے نوازشریف اور اسحاق ڈار کے پاسپورٹ کی تجدید کے احکامات جاری کیے تھے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا تھا اور اس حوالے سے انہوں نے شہباز شریف کے وزیراعظم بنتے ہی تیاریاں شروع کر دی تھیں ۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف اور سینئر لیگی رہنما اسحاق ڈار کے پاسپورٹ کی تجدید کرنے کے احکامات جاری کردیے تھے۔

رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے پاسپورٹ کی تجدید کے احکامات وزارت داخلہ کو جاری کیے تھےتاہم لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کو بھی پاسپورٹ کی تجدید کیلئے کہہ دیا گیا۔

بعدازاں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار پاسپورٹ کے اجراء کے بعد  سعودی عرب میں عمرہ ادا کرنے کے بعد پاکستان واپس آئیں گے۔

اس کے علاوہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے پاسپورٹ کی معیاد ختم ہو چکی ہیں۔ اسحاق ڈار کا پاسپورٹ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے ساڑھے تین سال قبل منسوخ کرا دیا تھا ۔

Related Posts