شہر قائد میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہر قائد میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی
شہر قائد میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

کراچی: شہرقائد میں موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کردی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 26 اپریل سے یکم مئی تک شہر قائد میں پارہ 38 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھوسکتا ہے جبکہ کسی دن درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک بھی جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں دن کے اوقات میں ہواؤں کی رفتار کم رہے گی، دن کے بیشتر حصے میں مغرب اور شمال مغرب سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔

چیف میٹرو لوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں بھی کل سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، بالائی سطح پر ہوا کا زیادہ دباؤ بن رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران نیازی کی حکومت کی وجہ سے عوام کو ماہانہ 100 ارب کا نقصان ہورہا ہے، وزیر اعظم

ان کا کہنا تھا کہ حیدر آباد اور نوابشاہ میں پارہ 44 سے 46 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنےکا امکان ہے جبکہ دادو، سکھر، لاڑکانہ اور دیگر علاقوں میں بھی پارہ 44 سے 46 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ علاقوں میں پارہ 48 ڈگری کو بھی چھوسکتا ہے جبکہ جیکب آباد، بہاولپور اور خانپور میں پارہ 50 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

سردار سرفراز نے کہا کہ جنوبی اور وسطی پنجاب بھی گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، 3 مئی تک پاکستان کے مختلف علاقوں میں گرمی کی شدت زیادہ رہے گی۔

Related Posts