مختلف شہروں میں ڈیزل بحران، حماد اظہر نے ذمہ داری شہباز حکومت پر ڈال دی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مختلف شہروں میں ڈیزل بحران، حماد اظہر نے ذمہ داری شہباز حکومت پر ڈال دی
مختلف شہروں میں ڈیزل بحران، حماد اظہر نے ذمہ داری شہباز حکومت پر ڈال دی

ملک کے مختلف شہروں میں ڈیزل کی شدید قلت ہے، بحران کے باعث ڈیزل فراہم کرنے والے پیٹرول پمپس پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ سابق وزیرِ توانائی حماد اظہر نے بحران کا ذمہ دار وزیر اعظم شہباز شریف کی “امپورٹڈ حکومت” کو قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان، فیصل آباد اور مظفر گڑھ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ڈیزل کی قلت ہے۔ گندم کی کٹائی اور کپاس کاشت کرنے والے کسانوں نے سر پکڑ لیے۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی سمیت ملک بھر میں طویل لوڈ شیڈنگ، شہریوں کی زندگی اجیرن

مختلف شہروں میں کسان ٹریکٹر اور رکشے لے کر ڈیزل کی تلاش میں مارے مارے پھرنے لگے۔متعدد علاقوں میں مبینہ طور پر  پیٹرول پمپ مالکان نے ڈیزل کی فروخت روک دی ہے۔

جہاں ڈیزل دستیاب ہے، وہاں کسانوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ ڈیزل بحران کے باعث عام شہریوں کو بھی آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ڈیزل پر گاڑیاں چلانے والے پبلک ٹرانسپورٹ کا سہارا لینے پر مجبور ہیں۔ 

سابق وزیرِ توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ آج دیہی علاقوں میں ڈیزل کیلئے قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ ہم اپنی حکومت میں ڈیزل کا ذخیرہ بلند ترین سطح پر چھوڑ کر گئے تھے۔ امپورٹڈ حکومت نے ڈیزل کے معاملے کو بھی بد انتظامی کی نذر کردیا۔

ڈیزل بحران کی ممکنہ وجوہات پر روشنی ڈالتے ہوئے سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ قیاس آرائیوں کے باعث ڈیزل کی ذخیرہ اندوزی شروع ہوئی۔ انہوں نے “امپورٹڈ حکومت” کو ڈیزل بحران کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ 

 

Related Posts