اسلام آباد: وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف نے لوڈشیڈنگ کے طویل دورانیے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بجلی کی لوڈ شیڈنگ آئندہ ماہ تک کم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف نے ملک بھر میں جاری لوڈ شیڈنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر بجلی کی خرابیوں کو کم کرنے کے لیے اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ سابق حکومت نے بجلی کے وہ یونٹ بند کردئیے جو ن لیگی حکومت نے کم لاگت بجلی کی پیداوار کیلئے لگائے تھے۔
کرتارپور راہداری کے غلط استعمال کا الزام، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا