مکہ مکرمہ سے مدینہ جانے والے عمرہ زائرین کی بسوں کو حادثہ، متعدد افراد جاں بحق

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
مکہ مکرمہ سے مدینہ جانے والے عمرہ زائرین کی بسوں کو حادثہ، متعدد افراد جاں بحق
مکہ مکرمہ سے مدینہ جانے والے عمرہ زائرین کی بسوں کو حادثہ، متعدد افراد جاں بحق

ریاض: مکہ مکرمہ سے مدینہ جانے والے عمرہ زائرین کی دو بسوں کو راستے میں خوفناک حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق جبکہ 40 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عمرہ زائرین کی 2 بسوں کو حادثہ پیش آیا۔ دو روز قبل مدینہ منورہ کی ھجرہ رود پر بس الٹنے کے نتیجے میں 8 مسافر جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

نریندر مودی کا مقبوضہ وادی کا دورہ، لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف یومِ سیاہ

روڈ سکیورٹی فورس ھجرہ روڈ پر مسافر بس کو حادثہ پیش آنے کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کا کام شروع کیا گیا۔ حادثہ مدینہ منورہ سے کم و بیش 100 کلو میٹر دور ھجرہ ہائی وے پر پیش آیا تھا۔

گزشتہ روز تک حادثے کے نتیجے میں ایک بس الٹ گئی، 8 زائرین کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی تھی۔ مقامی میڈیا کا ہلالِ احمر کے حوالے سے کہنا تھا کہ 51 زائرین کو لے جانے والی بس جمعہ کے روز مدینہ منورہ کے علاقے میں الٹ گئی۔

حادثے کے نتیجے میں 8افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے۔ الریاض اخبار کا کہنا تھا کہ ھجرہ ایکسپریس وے ، جدہ مدینہ روڈ پر حادثے کے نتیجے میں زخمیوں کی تعداد 43 تھی۔ دوسرے حادثے کے متعلق زیادہ تفصیلات معلوم نہیں ہوسکیں۔

 

Related Posts