اسلام آباد: کراچی اور جڑواں شہروں سمیت ملک بھر میں طویل لوڈ شیڈنگ سے شہریوں پر عرصۂ حیات تنگ ہوگیا ہے، ماہِ رمضان اور سخت گرمی میں بجلی کی بندش نے عوام کا جینا دوبھر کردیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور، کراچی، راولپنڈی اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، بدین، ملتان اور سوات سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بجلی طویل دورانیے تک غائب رہنے لگی۔ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھنے کے باعث شہری پریشان ہیں۔
بجلی کا شارٹ فال 3900میگا واٹ رہ گیا، بد ترین لوڈ شیڈنگ پر عوام سراپا احتجاج