پاکستان افغانستان کے معاملے پر روس کے ساتھ چلنا چاہتا ہے۔وزیر اعظم

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان افغانستان کے معاملے پر روس کے ساتھ چلنا چاہتا ہے۔وزیر اعظم
پاکستان افغانستان کے معاملے پر روس کے ساتھ چلنا چاہتا ہے۔وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کے معاملے پر روس کے ساتھ چلنا چاہتا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ دونوں  ممالک کے مابین تعلقات مزید مستحکم ہوں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے روسی صدر کے تہنیتی پیغام کے جواب میں ولادی میر پیوٹن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جوابی خط لکھ دیا جس میں دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

امریکا پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے۔روس

روسی صدر کو تحریر کیے گئے خط میں وزیر اعظم شہباز شریف نے روس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان روس کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت اور استحکام دینے کا خواہش مند ہے۔ افغانستان کے معاملے پر روس کے ساتھ چلیں گے۔

حال ہی میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے میاں شہباز شریف کو ملک کا وزیر اعظم بننے پر مبارکباد پیش کی اور ان کے نام خط بھی تحریر کیا تھا۔ سابق وزیر اعظم عمران خان نے یوکرین سے جنگ چھڑنے سے قبل ہی روس کا دورہ کیا تھا۔

ٰخیال رہے کہ اس سے قبل روس نے کہا کہ امریکا پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان کو دورۂ روس کی سزا دی جارہی ہے۔ترجمان روسی وزارتِ خارجہ ماریہ زخارووا نے کہا کہ عمران خان پر دورۂ روس منسوخ کرنے کیلئے دباؤ ڈالا گیا۔ 

ترجمان روسی وزارتِ خارجہ نے 19 روز قبل  کہا کہ امریکا نے دورہ منسوخ نہ کرنے پر وزیر اعظم عمران خان کو سزا دینے کا فیصلہ کیا۔ اچانک ان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد جمع کرائی گئی۔ ڈونلڈ لو نے یوکرین معاملے پر پاکستان کے متوازن ردِ عمل کو قابلِ مذمت قرار دیا۔

Related Posts