انٹر بینک میں ڈالر 27 پیسے سستا ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا، 216 روپے کا ہوگیا
انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا، 216 روپے کا ہوگیا

گزشتہ کئی دنوں سے ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا تھا تاہم انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں  27 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق ٹریڈنگ کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 28 پیسے مہنگا ہوا تاہم اب 27 پیسے کمی کے بعد ڈالر 186 روپے 70 پیسے پر بند ہوا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے سستا ہوا جس کے بعد ڈالر 187 روپے 50 پیسے پر آگیا۔

یاد رہے کہ چار روز میں ڈالر 6 روپے سے زائد مہنگا ہوا، گزشتہ روزانٹربینک میں ڈالر 1 روپے 05 پیسے مہنگا ہونے  کے بعد 186.97 پر بند ہوا تھا۔

کرنسی ماہرین کے مطابق ڈالر میں اضافے سے ملکی قرضوں میں 700 ارب روپے کا اضافہ ہوگا۔

کرنسی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں سیاسی بحران ڈالر کی قیمتوں میں تیز اور فوری اضافے کی اصل وجہ ہے جو 7 اپریل کو 188.18 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

Related Posts