راولپنڈی: سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ بلوچستان میں کے تبادلے میں پاک فوج کے میجر شاہد بشیر شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 21 اور 22 اپریل کی رات بلوچستان کے علاقے آواران میں دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کی پوسٹ پر حملہ کیا۔دہشت گردوں نے کاہان میں قائم چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے بعد فورسز نے حملے کو کامیابی سے پسپا کیا۔
حملے کو کامیابی سے پسپا کرنے کے بعد فراردہشت گردوں کا تعاقب قریبی پہاڑوں میں کیا گیا جب کہ اس دوران دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں میجر شاہد بشیر شہید ہوگئے، فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی زخمی بھی ہوا۔
مزید پڑھیں:ڈی آئی جی ناصر آفتاب کے قتل کا منصوبہ، مارنے کا ٹاسک کس کو ملا ؟