اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شہبازشریف کی کابینہ کا حصہ بننے والے 4 نئے وفاقی وزراء سے حلف لے لیا۔
صدر مملکت عارف علوی نے ایوان صدر میں ایک تقریب میں تین نئے وفاقی وزرا اور ایک وزیر مملکت سے حلف لیا۔حلف اٹھانے والے تین وفاقی وزراء میں مسلم لیگ (ق) کے چوہدری سالک حسین، مسلم لیگ (ن) کے جاوید لطیف اور بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے آغا حسن بلوچ شامل ہیں۔
حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف نے بھی شرکت کی۔صدر عارف علوی نے بی این پی مینگل کے محمد ہاشم نوتزئی سے وزیر مملکت کے عہدے کا حلف بھی لیا۔
اس سے قبل صدر مملکت نے وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کی کابینہ کے ارکان سے حلف لینے سے معذرت کر لی تھی۔عارف علوی کی جگہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے آئینی فریضہ سرانجام دیا۔
مزید پڑھیں:وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کونسل کا اجلاس آج طلب کر لیا