نو سو چوہے کھا کر بلی حج کو چلی، مریم نواز کے عمرہ کیلئے پاسپورٹ مانگنے پر فواد چوہدری کی تنقید

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Fawad Chaudhry criticized Maryam Nawaz

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء و سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے مسلم لیگ ن کی رہنماء مریم نواز کے عمرہ کیلئے پاسپورٹ مانگنے پر تنقید کی ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہاکہ نو سو چوہے کھا کر بلی حج کو چلی، اب جب مریم بی بی نے عدالت میں درخواست دی کہ میں نے عمرہ پر جانا ہے عدالت پاسپورٹ دے تب جا کے اس اردو محاورے کے معنی اور وسعت سمجھ آئی۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے عمرہ پر جانے کی اجازت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

مزید پڑھیں:بلاول بھٹو کی لندن میں نواز شریف سے ملاقات، ملک کی سیاسی صورتحال پر گفتگو

مریم نواز نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ میں نے اپنا پاسپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرایا تھا، میں عمرہ کرنے سعودی عرب جانا چاہتی ہوں لیکن ایسا نہیں کر سکتی کیونکہ میرا پاسپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع ہے۔

انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ایک بار عمرہ پر جانے کی اجازت دی جائے اور ان کا پاسپورٹ عارضی طور پر واپس کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

Related Posts