صدف کنول اورشہروز سبزواری کے گھرجلد ننھے مہمان کی آمد متوقع

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sadaf Kanwal expecting first child with Shehroz Sabzwari

کراچی:پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف جوڑے صدف کنول اورشہروز سبزواری کے گھرجلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

سوشل میڈیا پر چند ہفتوں سے افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ شہروزسبزواری کی اہلیہ صدف کنول حاملہ ہیں تاہم جوڑے نے ایسی خبروں کی تردید کی تھی۔

حال ہی میں صدف کنول کے سسر بہروز سبزواری نے بہو کے حاملہ ہونے کی خبر کی تصدیق کی ہے۔ بہروزسبزواری ایک ٹاک شو میں شریک  تھے جہاں انہوں نے اپنے خاندان کے ساتھ ساتھ اپنے بیٹے کی پہلی طلاق کے بارے میں بات کی۔

بہروز سبزواری کے مطابق سائرہ میری بیٹی کی طرح ہے۔ اگر سائرہ اور شہروز ساتھ نہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ایک دوسرے کی بے عزتی کی جائے۔

مزید پڑھیں:نادیہ حسین نے پلاسٹک سرجری کروانے والی خواتین پر تنقید کردی

شہروز سبزواری کی دوسری شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ ان کا بیٹا اور صدف کنول اپنے پہلے بچے کی توقع کر رہے ہیں اور وہ دوبارہ دادا بننے والے ہیں۔

دین پر عمل کرنے کے بارے انہوں نے کہا کہ ایک مسلمان کے لیے دین اولین ترجیح ہونی چاہیے، دین کی پیروی کرنی چاہیے کیونکہ یہ اللہ کا فضل ہے کہ اس نے ہمیں عبادت کے قابل بنایا ہے۔

Related Posts