سندھ کے عوام کو بھی آٹا 40 روپے کلو ملے گا، صوبے بھر میں خصوصی مراکز قائم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

flour would be available at Rs 40 per kg in sindh : Murtaza Wahab

کراچی:ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا کہ سندھ کے عوام کوسستا آٹا فروخت کرنے کے لیے صوبے بھر میں خصوصی مراکز قائم کردیے گئے  ہیں اور کراچی ، حیدرآباد کے بچت بازاروں کی فہرست بھی جاری کردی گئی ہے۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا کہ سندھ کے تمام اضلاع میں مقررہ مقامات سے 40روپے فی کلو آٹا دستیاب ہوگا،بلاول بھٹو کی خصوصی ہداہات اور وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ کے احکامات پر 40 روپے فی کلو آٹے کی دستیابی بچت بازاروں میں یقینی بنائی جارہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے بھی ضلعی انتظامیہ متحرک ہے۔اس سلسلے میں کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنرز کو ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ خوراک سے رابطے کا حکم دے دیا ہے۔

مزید پڑھیں:حکومت کی اولین ترجیح عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کر نا ہے،مریم اورنگزیب

کراچی ڈویژن کے ہرضلع میں 5 بازاروں میں آٹااسٹال لگائے جائیں گے اور بچت بازاروں کا انتخاب پورے ضلع کے شہریوں کی آسانی کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کے 35 بچت بازاروں میں آٹے کے سرکاری اسٹالز لگانے کی ہدایت پر عمل درآمد نہ ہوسکا۔ایف سی ایریا لیاقت آباد کے جمعرات بازار میں آٹے کا اسٹال نہیں لگایا گیا، بچت بازار انتظامیہ کا کہنا ہے انہیں کوئی ہدایت نہیں ملی۔

Related Posts