اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے وزیر اعظم کی کرسی کو کاروبار بنا لیا تھا، موصوف کاروبار کرتے رہے، جتنا توشہ خانہ سے کمایا، اتنا پوری زندگی میں نہیں کمایا تھا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اطلاعات نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ عمران خان کو منی ٹریل دکھانا ہوگی، رسیدیں دینی پڑیں گی، تحفے بازاروں میں بیچے نہیں جاسکتے۔ پی ٹی آئی حکومت گزشتہ دسمبر میں 50 فیصد کا قانون متعارف کراچکی جبکہ عمران خان نے تحائف 20 فیصد پر حاصل کیے۔ وہ پاکستان کا تحفہ تھا، میرا تحفہ میری مرضی نہیں۔
پی آئی اے کی سڈنی کیلئے پہلی پرواز چند روز کیلئے مؤخر کر دی گئی