عمران خان کو اپنی لوٹ مار پر عوام سے باجماعت معافی مانگنا ہوگی۔رانا ثناء اللہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان کو اپنی لوٹ مار پر عوام سے باجماعت معافی مانگنا ہوگی۔رانا ثناء اللہ
عمران خان کو اپنی لوٹ مار پر عوام سے باجماعت معافی مانگنا ہوگی۔رانا ثناء اللہ

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو بطور سابق وزیر اعظم اپنی لوٹ مار پر عوام سے باجماعت معافی مانگنا ہوگی۔ ایگزٹ کنٹرول لسٹ دوبارہ مرتب کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں ن لیگ حکومت کے وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ دوبارہ مرتب کرنے کا مقصد معاشی دہشت گردوں کو بھاگنے نہ دینا ہے۔ معاشی دہشت گردی قومی مجرموں نے کی اور جنہوں نے یہ کیا ہے، انہیں بھاگنے نہیں دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ٹی آئی جلسہ کر لے، دھرنا دیا تو علاج کرینگے، درگت بنائی جائیگی۔رانا ثناء اللہ

بیان میں وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران احمد نیازی کو اپنی حکومت کی نااہلی اور عوام سے لوٹ مار پر قوم سے باجماعت معافی مانگنا ہوگی۔ عمران نیازی سیاست کے میدان سے بھاگا ہوا ہے۔انہیں سیاسی مقابلے کے بعد ہی عدم اعتماد کے ذریعے وزارتِ عظمیٰ سے باہر کیا تھا۔

خیال رہے کہ رانا ثناء اللہ وزیرِ داخلہ بنائے جانے سے قبل بھی پی ٹی آئی حکومت اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے مخالف رہے ہیں۔ تحریکِ عدم اعتماد لانے میں ن لیگ کے صدر شہباز شریف پیش پیش تھے جو ملک کے موجودہ وزیر اعظم ہیں۔ رانا ثناء اللہ تحریکِ انصاف کی سابقہ حکومت کے خلاف سخت بیانات دینے کیلئے مشہور رہے ہیں۔

عمران خان کے دورِ حکومت کے آخری دنوں میں پاکستان مسلم لیگ (پنجاب) کے صدر و سابق صوبائی وزیرِ قانون رانا ثناء اللہ نے پی ٹی آئی کے 27 مارچ کے جلسے کے متعلق کہا کہ حکومت جلسہ کرنا چاہتی ہے تو کرلے، دھرنا دیا تو علاج کریں گے، درگت بھی بنائی جائے گی۔ہم اپنے کارکنان کو درگت بنانے کی کال دے چکے ہیں۔ 

ن لیگ پنجاب کے صدر اور موجودہ وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی پروگرام میں گزشتہ ماہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ اپنے کارکنان کو کال دے چکی، اسلام آباد کے ڈی چوک پر ن لیگی کارکنان حکومت کی وہ درگت بنائیں گے کہ بھاگنے کا راستہ دستیاب نہیں ہوگا۔28 مارچ کی صبح پی ٹی آئی کے چند سو افراد کو فارغ کردیں گے۔ 

Related Posts