پی آئی اے کی سڈنی کیلئے پہلی پرواز چند روز کیلئے مؤخر کر دی گئی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی آئی اے کی سڈنی کیلئے پہلی پرواز چند روز کیلئے مؤخر کر دی گئی
پی آئی اے کی سڈنی کیلئے پہلی پرواز چند روز کیلئے مؤخر کر دی گئی

پی آئی اے کی جانب سے لاہور سے سڈنی جانے والی پہلی پاکستانی پرواز کو آسٹریلوی ہوم لینڈ افیئرز ڈپارٹمنٹ کے مشورے پر چند روز کے لیے مؤخر کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پی آئی اے نے بتایا ہے کہ آسٹریلیوی ہوم لینڈ افیئرز ڈپارٹمنٹ پاکستان کے ایئر پورٹس پر موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور طریقہ کار کا از سر نو جائزہ لینا چاہتے ہیں۔ 

واضح رہے کہ پی آئی اے کی 22 اپریل کو پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اپنی پہلی براہ راست پرواز چلانے کے لیے تیار تھی، ابتدائی طور پر اس روٹ پر ہفتہ وار ایک پرواز چلانے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔

آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی تارکین وطن کی طرف سے براہ راست پروازیں چلانے کا دیرینہ مطالبہ تھا جو اپنے اہل خانہ کے ساتھ سفر کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ کے مقامات پر ٹرانزٹ کے ذریعے 35 گھنٹے طویل سفر کرنے پر مجبور تھے، پی آئی اے کی براہ راست پروازوں کے ساتھ یہ دورانیہ صرف 12.5 گھنٹے رہ جائے گا۔

ترجمان  پی آئی اےنے کہا ہے کہ اس ضمن میں آسٹریلوی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے ضروری اجازت حاصل کر نے کے بعد سسٹم میں پروازیں لگائی گئی تھیں اور مسافروں کی تعداد بھی حوصلہ افزا تھی، تاہم آخری لمحات میں ہونے والی پیشرفت کے نتیجے میں آسٹریلیا کے محکمہ ہوم لینڈ افیئرز نے کراچی اور لاہور ایئرپورٹس پر اپنائے گئے سیکیورٹی پروٹوکول کے تفصیلی جائزہ کے لیے مزید وقت مانگا ہے اور پی آئی اے کو اپنی پہلی دو پروازیں منسوخ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

مزید برآں ترجمان پی آئی اے نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک تکلیف دہ پیشرفت ہے تاہم آسٹریلیا کے لیے طویل مدتی پائیدار آپریشنز کی ہماری خواہش کے پیش نظر پی آئی اے تمام ضوابط اور سیکیورٹی ریویو کی مکمل پاسداری کرے گی۔ 

آسٹریلیا میں پاکستانی ہائی کمیشن اس معاملے کے خوشگوار اور جلد حل کے لیے متعلقہ حکام سے مسلسل رابطے میں ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی مدد کے لیے ہمہ وقت دستیاب ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پہلی دو پروازوں کو بعد کی تاریخوں تک مؤخر کر دیا گیا ہے اور تمام مسافروں کو ان پروازوں میں دوبارہ جگہ دی جائے گی۔

دوسری جانب پی آئی اے کے کال سینٹر نے مسافروں کو پرواز کی تبدیلی سے متعلق آگاہ کرنا شروع کر دیا ہے، وہ تمام مسافر جو اس سے پہلے سفر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں وہ بغیر کسی کٹوتی کے اپنے ٹکٹ واپس کر سکتے ہیں۔

Related Posts